گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ کی کنجیوں سے متعلق درخواست پر احکام محفوظ

[]

وارانسی۔ (یوپی): ایک عدالت نے آج یہاں ایک درخواست کی سماعت مکمل کرلی جس کے ذریعہ گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ کی کنجیاں وارانسی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حوالہ کرنے کی استدعا کی گئی تھی اور اپنے احکام 4  اکتوبر تک محفوظ کردی۔

 حکام نے 1993 میں ویاس جی کا تہہ خانہ کو مقفل کردیا تھا اور رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔ قبل ازیں اس تہہ خانہ کو ایک پجاری سومناتھ ویاس پوجا کے لئے استعمال کرتا تھا۔ درخواست گزار مدن موہن یادو نے یہ بات بتائی اور استدعا کی کہ کنجیاں ضلع مجسٹریٹ کے حوالہ کردی جائیں۔

 اس نے اندیشہ ظاہر کیا کہ تہہ خانہ کے سامان کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی جاسکتی ہے۔ ضلع جج اے کے وشویش نے جمعہ کے روز اس معاملہ کی سماعت ہفتہ کو مقرر کی تھی۔ بعدازاں کاشی وشواناتھ ٹرسٹ کی درخواست منظور کرلی گئی جو تیاری کے لئے مزید مہلت کا خواہاں تھا۔

یادو نے دعویٰ کیا کہ مقدمہ کی سماعت کے دوران کاشی وشواناتھ ٹرسٹ کے ایڈوکیٹ نے کہا کہ انہیں تہہ خانہ کی کنجیاں ضلع مجسٹریٹ کے حوالہ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کونسل راجیش مشرا نے کہا کہ عدالت نے اب اپنے احکام 4  اکتوبر تک محفوظ کرلئے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *