وزیر لیبر کا رقص، شرکاء کو حیریت زدہ کردیا (ویڈیو)

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر لیبر ملا ریڈی اپنے حامیوں اور پرستاروں کیلئے دلچسپی کا سامان فراہم کرنے میں سرگرم رہتے ہیں۔

اُن کی عمر اگرچیکہ 70 سال ہوگئی ہے لیکن جب بھی موقع ملتا ہے وہ نوجوانوں اور دوسرے افراد میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلچسپی پیدا کیا کرتے ہیں۔

ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر منعقدہ 5Kواکاتھن میں رقص کرتے ہوئے شرکا کو حیرت زدہ کردیا۔ چند منٹ تک انہوں نے اسٹیج پر رقص کرنے کے بعد شرکا میں خود کو شامل کرلیاتاکہ اپنی صلاحیتوں اور مہارت کا مظاہرہ کیا جاسکے۔

ملا ریڈی جوکہ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنس کا ایک گروپ چلاتے ہیں۔جب کبھی موقع ملتا ہے تقریب میں وہ رقص کا مظاہرہ بھی کرتے ہوئے شرکاء کے لئے دلچسپی پیدا کرتے ہیں۔

ملاریڈی نارائنہ ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل کی جانب سے ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر 5K واکا تھن کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس موقع پر زومبا ڈانس کرتے کے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *