ایر اسپیس بند ہونے سے پاکستان کو 4.1بلین کا نقصان

اسلام آباد (پی ٹی آئی) ہندوستانی ایرلائنس کیلئے فضائی حدود بند کرنے کی وجہ سے دو ماہ میں پاکستان کو 4.1 بلین روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔ 22اپریل کے پہلگام حملہ کے بعد ہندوستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کی ایرلائنس کیلئے اپنی ایراسپیس بند کردی تھی۔

وزارتِ دفاع نے نیشنل اسمبلی (پارلیمنٹ) کو جمعہ کے دن بتایا کہ ایراسپیس بند کرنے سے پاکستان ایرپورٹس اتھاریٹی کو 4.1بلین پاکستانی روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔ اخبار ڈان نے یہ اطلاع دی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *