اسلامی ممالک کے درمیان بھائی چارگی سیاسی تعلقات سے بالاتر ہے، صدر پزشکیان

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے دورے کے دوران کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان بھائی چارگی صرف رسمی یا سیاسی تعلقات تک محدود نہیں بلکہ اس کی بنیاد گہری ثقافتی اور تمدنی مشترکات پر ہے۔

صدر پزشکیان نے پاکستان کے دورے کے دوران سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان بھائی چارگی سیاسی مناسبات سے بالاتر ہے، کیونکہ ہم ہمسایہ ممالک کے طور پر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ثقافت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس گہری فکری و ثقافتی یگانگت کی روشن مثال حکیم الامت علامہ اقبال کی فکر و شاعری ہے۔ 

یاد رہے کہ صدر پزشکیان نے اپنے دورۂ پاکستان کے آغاز پر علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *