[]
اکشے جاڑے جو کے کئی سالوں سے کانگریس پارٹی سے جڑے ہوے تھے اور کانگریس پارٹی کے حرکیاتی قاید تھے۔ انہوں نے یوتھ کانگریس جنرل سیکرٹری ضلع سنگاریڑی کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دیں۔
آج شام محمد افتخار علی سابقہ صدر بی ار ایس کوہیر ٹاؤن اور محمد شاہد سعود نمائندہ ایم پی ٹی سی کوہیر کے قیادت میں ایم ایل اے کیمپ افس ظہیر اباد پہنچ کر ظہیر اباد ایم ایل اے شری کے مانک راؤ صاحب کے ہاتھوں پارٹی کھنڈوا پہن کر بی ار ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر اکشے جاڑی نے میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ *کے سی ار صاحب* کے جو اسکیمز ہیں تیلنگانہ کے ہر گھر تک پہنچ رہے ہیں چاہے وہ کلیان لکشمی ہو یا شادی مبارک اولڈ ایج پنشن ایسے کئی اسکیمات ہیں جو غریب عوام کے لیے بہت سودمند ثابت ہو رہے ہیں اور ان کے کام کرنے کا انداز سے وہ متاثر ہو کر بی ار ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور انھوں نے کہا کے آج سے میں بی ار ایس پارٹی کے لئے اپنی خدمات انجام دونگا اور ایم ایل اے کے مانک راؤ صاحب کے ہاتھ مضبوط کروں گا۔