پونے: پولیس و ہندوتوا ہجوم نے کارگل جنگ لڑ چکے سابق فوجی حکیم الدین کو غیر ملکی قرار دے کر شہریت کے ثبوت مانگے، خاندان کا الزام

خاندان کے مطابق ہفتہ کی رات تقریباً 30 سے 40 افراد ان کے گھر پر چڑھ دوڑے، نعرے بازی کی، دروازہ پیٹا اور گھر میں موجود خواتین کو بھی بدتمیزی کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق، حکیم الدین کے بھائی ارشاد شیخ نے بتایا، ’’وہ ہمیں دھمکا رہے تھے کہ اگر ہم نے کاغذات نہ دیے تو ہمیں بنگلہ دیشی یا روہنگیا قرار دے کر حراست میں لے لیا جائے گا۔‘‘

حکیم الدین شیخ نے بتایا، ’’میں نے کارگل جنگ میں اس سرزمین کے دفاع کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی، آج اسی ملک میں مجھے غیر ملکی کہا جا رہا ہے۔ کیا ہماری حب الوطنی کو اب صرف نام سے تولا جائے گا؟‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *