عبداللہ اعظم خان کے نابالغ ہونے کے عویٰ کا پتا چلائیں: سپریم کورٹ

[]

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کومرادآدباد کی ضلعی عدالت سے کہاکہ وہ2008 کے ایک فوجداری کیس میں جس میں انہیں مجرم قراردیاگیاتھا اورجس کے نتیجہ میں وہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے نااہل قرارپائے تھے‘ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر اعظم خان کے بیٹے محمد عبداللہ اعظم خان کے نابالغ ہونے کے دعویٰ کا پتہ چلائے۔

جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ایم ایم سندریش نے ڈسٹرکٹ جج کو ہدایت دی کہ وہ خان کے دعویٰ کے بارے میں دریافت کرے اور جوینائل جسٹس(کیر اینڈپروٹیکشن آف چلڈرن) ایکٹ کے تحت مروج طریقہئ کارکے مطابق رپورٹ پیش کرے۔

بنچ نے سپریم کورٹ کو ڈسٹرکٹ جج سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس معاملہ کی مزید سماعت مقرر کی۔ یہاں یہ تذکرہ بیجانہ ہوگاکہ2008 میں تعزیرات ہند کی دفعہ341اور353کے تحت مرادآبادکے چھاج لیٹ پولیس اسٹیشن میں عبداللہ اعظم خان اوران کے والد اعظم خان کے خلاف ایک فوجداری مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

 الزام لگایاگیاتھاکہ انہوں نے پولیس کی جانب سے چیکنگ کیلئے گاڑی کوروکنے پر ٹرافک مسدود کردی تھی۔ اعظم خان‘ انہیں مجرم قراردیئے جانے پرحکم التواجاری کرنے سے انکارپر الہ آباد ہائیکورٹ کے13۔ اپریل کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے تھے۔

  مرادآباد کی عدالت نے فروری میں اس کیس میں عبداللہ اعظم خان کو دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جس کے نتیجہ میں انہیں اترپردیش اسمبلی کے رکن (ایم ایل اے)کی حیثیت سے نااہل قراردیاگیاتھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *