روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے رہبر معظم انقلاب کے سینیئر مشیر کی ملاقات

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی لاریجانی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ماسکو میں اہم ملاقات کی ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے مطابق، علی لاریجانی نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر ایران کا مؤقف روسی صدر کے سامنے پیش کیا۔

اس ملاقات کے حوالے سے ایرانی اور روسی ذرائع ابلاغ نے تاحال تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم اسے خطے کی موجودہ حساس صورتحال میں ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *