بہار میں رقم کے مطالبہ پردلت خاتون کو برہنہ گشت کرایا گیا

[]

پٹنہ: ایک عہدیدار نے آج یہاں بتایا کہ ایک ساہوکار اور اس کے ساتھیوں نے بہار کے ضلع پٹنہ میں قرض مکمل بے باق کرنے کے باوجود مزید غیر منصفانہ رقم کے مطالبہ کے بارے میں پولیس میں شکایت کرنے کے خلاف ایک دلت خاتون کو مبینہ برہنہ کیاگیا اور زدوکوب کرکے اس کے چہرہ پر پیشاب کیاگیا۔

چیف منسٹر نتیش کمار نے کہاکہ خسروپور علاقہ میں خواتین پر حملہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نتیش کمار نے یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ایسے کیس سے ترجیحی بنیاد پر نمٹا جائے۔

پولیس کے عہدیدار نے بتایا کہ کلیدی ملزم پرمود سنگھ اور اس کا بیٹا انشوسنگھ فرار ہیں اور انہیں گرفتار کرنے تلاشی کارروائی جاری ہے۔

متاثرہ خاتون جو ایک ہاسپٹل میں زیر علاج ہے‘ نے ادعا پیش کیا کہ قرض لی گئی رقم اور اس پر واجب الادا سود بے باق کرنے کے باوجود اسے یہ تکلیف پہنچائی گئی۔

خاتون نے کہاکہ اس کا شوہر چند ماہ قبل پرمود سنگھ سے 1500 روپے قرض حاصل کیا تھا اور اس نے سود کے ساتھ قرض بے باق کردیا لیکن پرمود سنگھ مزید رقم کا مطالبہ جاری رکھا۔ انہوں نے اس مطالبہ کو مسترد کردیا۔

یہ واقعہ پٹنہ کے خسروپور پولیس اسٹیشن کے تحت واقع ایک دیہات میں 23 ستمبر کی رات پیش آیا۔ خاتون نے پولیس میں شکایت کی کہ پرومود سنگھ نے اسے فون پر دھمکی دی کہ مزید رقم نہ دینے پر دیہات میں سے برہنہ گشت کرایا جائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *