[]
حیدرآباد: بی جے پی کے سینئر قائد و رکن سنٹرل وقف کونسل حنیف علی ولد شیخ عبدالنبی کا بعمر63 سال حالت نیند میں قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔
وہ کٹل گوڑہ عثمان پورہ میں مقیم تھے، نماز جنازہ الاوہ سرطوق دارالشفاء میں پڑھائی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن ؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔
پسماندگان میں شریک حیات کے علاوہ 2لڑکے اور 2لڑکیاں شامل ہیں۔
ایم آئی ایم کے رکن قانون ساز کونسل ریاض الحسن آفندی، سابق رکن قانون ساز کونسل بی جے پی رام چندر راؤ، قومی سکریٹری بی جے پی اقلیتی مورچہ ایف ایس لائق علی، صدر ریاستی بی جے پی اقلیتی مورچہ افسر پاشاہ رکن سنٹرل مائنا ریٹی کمیشن، شہزادی بیگم، سابق صدرنشین سٹ ون میر عنایت علی باقری،
سابق صدر نشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن سید اکبر حسین، سابق رکن تلنگانہ وقف بورڈ و صدر احمد ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر تدفین کے وقت موجود تھے۔