افریقی ملک میں چین کی موجودگی سے امریکہ پریشان

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اعلی عہدیدار نے الجزیرہ کو کہا کہ امریکی وزیردفاع نے افریقی ملک جبوتی میں چین کی موجودگی پر امریکہ پریشان اور تشویش کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جبوتی میں چینی فوج کی موجودگی اور اس کی وجہ سے امریکی سیکورٹی کو لاحق خطرات کی نگرانی کررہے ہیں۔

امریکی اعلی عہدیدار نے سوڈان کے بحران کے بارے میں کہا کہ سوڈان میں متحارب گروہوں کی حمایت کرنے والے بیرونی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی حمایت بند کریں۔

ہم سوڈان کے بحران اور خطے کو اس سے درپیش خطرات کے بارے میں تشویش کا شکار ہیں۔

انہوں نے نائیجر کے حالات کے بارے میں کہا کہ ہم اس ملک کے بحران کو حل کرنے کے لئے سیاسی فارمولے کے حامی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرگوژین کی ہلاکت کے بعد افریقہ سے واگنر کے اہلکاروں کے انخلاء کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *