[]
حیدرآباد: تلنگانہ میں بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی کو اپنے حلقہ اسمبلی عنبرپیٹ میں سخت صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
بی جے پی سٹی یونٹ کے سابق صدروینکٹ ریڈی اور ان کی اہلیہ بی جے پی کی باغ عنبرپیٹ کارپوریٹر پدما نے بی آر ایس میں شامل ہوکر بی جے پی کو ایک زبردست جھٹکا دیا ہے۔
سکندرآباد کے بی جے پی قائدین بھی کشن ریڈی کے کام کرنے کے انداز سے ناراض ہیں۔
بی جے پی کے سینئرقائدین کا دعویٰ ہے کہ کشن سینئر قائدین کے لیے نامزد عہدہ حاصل کرنے میں ناکام رہے،وہ صرف اپنی ترقی میں مصروف ہیں۔