پاکستانی اداکارہ کی لاش اپارٹمنٹ سے برآمد، تحقیقات میں انکشاف- موت 9 ماہ پہلے ہو چکی تھی!

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ منگل کو پیش آیا۔ لاش گلنے سڑنے کی انتہائی حالت میں تھی، جس کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق موت ایک ماہ قبل واقع ہوئی تھی۔ تاہم، تحقیقات سے پتہ چلا کہ اداکارہ کی موت غالباً اکتوبر 2024 میں ہی ہو گئی تھی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) مہروز علی کے مطابق، عدالت کے حکم پر جب عملہ اپارٹمنٹ خالی کرانے پہنچا تو اندر سے کوئی جواب نہ ملا۔ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش پائی گئی۔ بعد ازاں، عرب نیوز کو تفتیشی افسران نے بتایا کہ ڈیجیٹل اور فارنزک شواہد، موبائل فون ریکارڈز، سوشل میڈیا سرگرمیوں اور پڑوسیوں سے حاصل معلومات کی بنیاد پر یہ نتیجہ نکالا گیا کہ اداکارہ کی موت گزشتہ سال اکتوبر میں ہی واقع ہو گئی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *