ٹریڈ یونینوں کا بھارت بند: حکومت کی مزدور و کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف 25 کروڑ ملازمین سڑک پر

یہ بھارت بند دراصل ایک ’ٹریڈ یونین بند‘ ہے، جسے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ہڑتال کا مقصد مزدوروں کے حقوق کو لاحق خطرات، لیبر قوانین میں تبدیلی، سرکاری اداروں کی نجکاری، کنٹریکٹ پر نوکریوں کا فروغ، اور بڑھتی بے روزگاری جیسے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔

یونینوں نے الزام لگایا ہے کہ حکومت پچھلے دس برسوں سے سالانہ لیبر کانفرنس بلانے میں ناکام رہی ہے اور مزدور تنظیموں کی طرف سے پیش کردہ 17 نکاتی مطالبات کو بھی مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔ ان مطالبات میں کم از کم اجرت کی ضمانت، مستقل روزگار، مہنگائی بھتے میں اضافہ، اور نجکاری پر روک شامل ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *