[]
حیدرآباد: ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے کریم آباد ورنگل سے تعلق رکھنے والے ایک خواجہ سرا کا انتخاب کرتے ہوئے اس کے ساتھ رائے دہندگان میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے پروگرام چلایا جا رہا ہے۔ لیلیٰ مشترکہ ورنگل ضلع میں 3,600 سے زیادہ ٹرانس جینڈرس پر مشتمل کمیونٹی کی قیادت کرتی ہے۔
ریاستی الیکشن کمیشن کے اس بہترین اقدام کے تحت اس بار ایک ٹرانس جینڈر کو تلنگانہ میں الیکشن کمپینر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ عام طور پر الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ میں تبدیلی، اضافہ، ووٹرس میں بیداری وغیرہ کے لئے مہم چلانے کے لئے مشہور شخصیات کا انتخاب کرتا ہے تاہم پہلی بار کسی خواجہ سرا کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ریاستی الیکشن کمیشن نے کریم آباد ورنگل سے ایک خواجہ سرا کا انتخاب کیا ہے اس کے ساتھ بیداری پروگرام چلایا جا رہا ہے۔ لیلیٰ مشترکہ ورنگل ضلع میں 3,600 سے زیادہ کی ٹرانس جینڈرس کمیونٹی کی قیادت کرتی ہے اس نے خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کے لئے ضلع کے افسران سے بات کرنے کے بعد ورنگل ایم جی ایم اسپتال میں ہفتے میں ایک دن ان کے لئے خصوصی کلینک کا انتظام کیا ہے۔