
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمدباقر قالیباف نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے سے متعلق قانون آج سے باضابطہ طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔
قالیباف کے مطابق، جب تک ایران کے جوہری مراکز کی سلامتی یقینی نہیں بنائی جاتی، ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھنا ممکن نہیں، کیونکہ وہ اسرائیل کے مفادات کے تحفظ میں کردار ادا کر رہی ہے۔
