ایرانی حملوں سے غاصب صیہونی حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے، رہبر معظم انقلاب

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے کے بعد اپنے تیسرے ویڈیو پیغام میں رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فرمایا کہ میں ضروری سمجھتا ہوں کہ عظیم ایرانی قوم کو چند مبارکبادیں پیش کروں:

پہلی؛ جعلی صہیونی حکومت پر فتح کی مبارکباد۔

اتنی ساری دھمکیوں، اتنے سارے دعوؤں کے باوجود، صہیونی رژیم اسلامی جمہوری ایران کے کاری ضرب کے نیچے تقریباً مفلوج ہو چکی ہے۔

دوسری بات، امریکی حکومت کے خلاف ایران کی فتح پر مبارکباد۔

امریکی حکومت براہ راست جنگ میں داخل ہوئی کیونکہ اسے لگتا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو غاصب صیہونی حکومت مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی۔ تاہم اس جنگ سے اسے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ یہاں بھی اسلامی جمہوریہ فتح یاب ہوئی اور اس کے بدلے میں اسلامی جمہوریہ نے امریکہ کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ رسید کیا۔

رہبر معظم کا مکمل پیغام چند لمحوں میں جاری کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *