آئی ڈی ایف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی طرف سے بیلسٹک میزائل داغے گئے، جن کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور ان کے خلاف اسرائیل کا دفاعی نظام متحرک ہو چکا ہے۔ بیان کے مطابق، ’’خطرے کا انتباہ موصول ہوتے ہی عوام سے کہا گیا کہ وہ فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں چلے جائیں اور اگلے احکامات تک وہیں رہیں۔‘‘
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، داغے گئے میزائلوں میں سے ایک جنوبی اسرائیل کے شہر بیر شیبہ میں گرا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا پر شائع ہونے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا، تاہم جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔
