ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا، ’’جیسا کہ ایران بارہا واضح کر چکا ہے، یہ جنگ ایران نے نہیں بلکہ اسرائیل نے شروع کی ہے۔ ابھی تک کسی بھی قسم کے سیزفائر یا فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت، ایرانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے تک اپنی غیرقانونی جنگ بند کر دیتی ہے تو ایران کی طرف سے مزید حملے نہ کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
