مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے وعدہ صادق 3 آپریشن کے تحت اسرائیل پر دوبارہ میزائل حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند لمحے پہلے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر متعدد میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں اور صہیونی محفوظ پناہی گاہوں کی طرف فرار ہورہے ہیں۔

اس سے پہلے وعدہ صادق 3 آپریشن کے ترجمان کرنل تاجیک نے کہا تھا کہ اسرائیل پر حملوں کا نیا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا جو بہت سخت اور دردناک ہوگا۔
