بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ این آئی اے نے دونوں ملزمین کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کی دفعہ 19 کے تحت گرفتار کیا ہے، اور ان کے خلاف RC-02/2025/NIA/JMU کیس کے تحت کارروائی جاری ہے۔
حکام نے اس کارروائی کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے حملے میں ملوث باقی دہشت گردوں تک پہنچنے کی راہ ہموار ہوگی اور مقامی سطح پر ملنے والی مدد کی نوعیت بھی واضح ہو رہی ہے۔
این آئی اے کا کہنا ہے کہ حملے کی نوعیت، منصوبہ بندی اور متاثرین کے انتخاب کے انداز سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا مقصد نہ صرف جانیں لینا تھا بلکہ خوف، مذہبی تقسیم اور بدامنی کو فروغ دینا بھی تھا۔ ایجنسی نے کہا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور جلد ہی دیگر سازشی کرداروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
