ریاض الحسن افندی کی دوبارہ ایم ایل سی منتخب ہونے پر بارگاہِ معصومین میں تہنیتی تقریب
حیدرآباد: انجمنِ معصومین کے زیراہتمام بارگاہِ معصومین میں ایک باوقار تہنیتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں جناب ریاض الحسن افندی صاحب کو دوبارہ ایم ایل سی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی۔
اس موقع پر انجمن کے صدر جناب میر مختار علی زوّار، معتمد میر حیدر علی زوّار اور نائب صدر جناب فاروق جلال کی جانب سے جناب ریاض الحسن افندی کو شال پیش کی گئی، جب کہ اراکینِ انجمن نے گلپوشی کر کے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
تقریب میں معروف عالم دین مولانا حیدر زیدی نے خصوصی دعا فرمائی۔
اس موقع پر روزنامہ صدائے حسینی کے ایڈیٹر جناب سید جعفر حسین کی بھی شال پوشی کی گئی۔
تقریب میں مولانا مقصودِ جعفری امام ع جماعت مسجد معصومین جناب غلام پنجتن، عقیل علی ایڈووکیٹ، مر قیصر علی، میر حسین علی، حیدر علی، آصف علی، اصغر موسوی، مہدی آغا اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
