بین الاقوامی یومِ یوگا پر وزیر اعظم مودی کا خطاب، ‘عالمی تناؤ کے دور میں یوگا سکون کا ذریعہ‘

آج یعنی 21 جون کو دنیا بھر میں گیارہواں بین الاقوامی یومِ یوگا منایا گیا۔ اس موقع پر ہندوستان سمیت دنیا کے 191 ممالک میں مختلف پروگرام منعقد کیے گئے۔ اس سال کا خاص تھیم ’یوگ سنگم‘ تھا، جس کے تحت صبح 6:30 سے 7:45 کے درمیان ملک بھر کے ایک لاکھ سے زائد مقامات پر مشترکہ یوگا سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی اس سال یومِ یوگا کے مرکزی پروگرام میں شرکت کے لیے آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں موجود تھے، جہاں انہوں نے تقریب کی قیادت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے یوگا کی عالمی مقبولیت پر روشنی ڈالی اور اس کی انسانیت کے لیے اہمیت کو اجاگر کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *