بتایا جا رہا ہے کہ واپسی کا عمل منظم انداز میں انجام دیا گیا۔ پہلے تمام مسافروں کو تہران سے مشہد منتقل کیا گیا، جہاں سے ہندوستانی افسران کی نگرانی میں خصوصی پروازوں کے ذریعے دہلی لایا گیا۔ ایرانی حکومت نے اپنے ایئر اسپیس کے استعمال کی اجازت دے کر اس مہم کو ممکن بنایا، جو کہ ایک اہم قدم تھا۔
وزارتِ خارجہ کے پاسپورٹ، ویزا اور قونصلر امور کے سکریٹری ارون کمار چٹرجی کے مطابق، “آج جن 290 افراد کی واپسی ہوئی ہے، ان میں سے 190 جموں و کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہم ایرانی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی۔”
