اڈیشہ ٹرین حادثے کے سلسلہ میں سی بی آئی نے ریلوے کے تین عہدیداروں کو گرفتار کرلیا

[]

نئی دہلی _ 8 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) اڈیشہ کے بالاسور ضلع کے بہناگا ریلوے اسٹیشن پر پیش آئے خوفناک ٹرین حادثے کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی نے جمعہ کو تین ریلوے ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سینئر سیکشن انجینئر ارون کمار موہنتا، سیکشن انجینئر محمد عامر خان اور ٹیکنیشن پپو کمار شامل ہیں۔

 

تینوں کو قتل اور شواہد کو تباہ کرنے  مجرمانہ قتل کے الزامات کا سامنا ہے۔ 2 جون کو پیش آئے اس حادثے میں 293 سے زائد افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ان تینوں کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

 

تینوں ملزمان جانتے تھے کہ ان کی غفلت کسی بڑے حادثے کو جنم دے سکتی ہے۔ کمشنر آف ریلوے سیفٹی  نے حادثے کی تحقیقات کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے اس حادثے کے لیے سگنلنگ ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی جانب سے انسانی غلطی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

 

اسی دوران سی بی آئی نے ان تینوں عہدیداروں کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے 5 دن کی تحویل میں لے لیا ہے تاکہ حادثہ کے سلسلہ میں مزید پوچھ تاچھ کی جا سکے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *