شاہین اور انشا کی شادی، بیٹی کی رخصتی پر شاہد آفریدی کا جذباتی ٹویٹ

[]

کراچی: شاہین آفریدی کی شادی منگل کو کراچی میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوئی ہے۔ شاہد آفریدی کی بیٹی اَنشا کی شادی کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شاہد آفریدی نے بیٹی کی رخصتی کی تصاویر شیئر کیں جس میں انشا اور شاہین بھی نظر آ رہے ہیں۔

 شاہد آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں جذباتی انداز میں شعر لکھا کہ ’آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے، رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے،ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر، امیدِ صبح نو اسے آئی ہے تھامنے۔‘

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی اپنے دوست اور ساتھی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی تقریب میں نہ صرف شرکت کی بلکہ اُنہیں مبارک باد بھی دی۔

بابر اعظم نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بارات کے دن کی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ ’دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔‘ شاہین آفریدی کی شادی میں پاکستان کے سابق کرکٹر سعید انور نے بھی شرکت کی۔واضح رہے شاہین آفریدی اور انشا کا نکاح رواں برس فروری میں ہوا تھا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *