سونیا گاندھی نے کی خاتون ریزرویشن بل کی حمایت، تمام رکاوٹوں کو دور کر کے فوری نافذ کرنے کا مطالبہ

[]

نئی دہلی: ملک کی نئی پارلیمنٹ میں آج کارروائی کا دوسرا دن ہے اور خواتین ریزرویشن بل پر لوک سبھا میں بحث ہو رہی ہے۔ کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے اعلان کیا کہ کانگریس خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کرتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کرا کے اس بل میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی ریزرویشن کا بندوبست کیا جانا چاہئے۔ انہوں کہا کہ تمام رکاوٹوں کو دور کر کے اس بل کو فوری طور پر نافذ کیا جانا چاہئے کیونکہ مزید تاخیر ہندوستانی خواتین کے لیے بہت ناانصافی کی بات ہوگی۔

سونیا گاندھی کی مکمل تقریر

لوک سبھا اسپیکر کا شکریہ ادا کرنے کے بعد سونیا گاندھی نے کہا، انڈین نیشنل کانگریس کی طرف سے میں ناری شکتی وندن قانون کی حمایت میں کھڑی ہوئی ہوں۔ دھوئیں سے بھری ہوئی رسوئی سےے لے کر روشنی سے جگمگاتے ہوئے اسٹیڈیم تک بھارت کی خواتین کا سفر بہت لمبا ہے لیکن آخرکار اس نے منزل کو چھو لیا ہے۔ اس نے جنم دیا، اس نے پریوار چلایا، اس نے مردوں کے بیچ تیز دوڑ لگائی اور بے مثال صبر و تحمل کے ساتھ اکثر خود کو ہارتے ہوئے لیکن آخری بازی میں جیت کو دیکھا۔ بھارت کی خواتین کے دل میں وسیع سمبر جیسا صبر ہے اور اس نے خود کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی شکایت نہیں کی اور صرف اپنے فائدے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔ اس نے ندیوں کی طرح سب کی بھلائی کے لیے کام کیا ہے اور مشکل وقت میں ہمالیہ کی طرح ڈٹی رہی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *