نیٹ یو جی 2025 کے امیدواروں سے فراڈ، سی بی آئی نے ٹھگی کے دو ملزمان کو کیا گرفتار

سی بی آئی نے ملزمان کے موبائل فونز کی فارنسک جانچ کی، جس میں امیدواروں کے رول نمبر، ایڈمٹ کارڈز، او ایم آر شیٹس اور غیر قانونی لین دین کے شواہد ملے۔ ان شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ ملزمان نے نہ صرف والدین کو جھوٹی یقین دہانی کرائی بلکہ ہُنڈی یا حوالہ نیٹ ورک کے ذریعے رقوم وصول کرنے کی بھی کوشش کی۔

مرکزی ملزم کو 9 جون کو ممبئی سے اور اس کے ساتھی کو 10 جون کو مہاراشٹر کے سانگلی ضلع سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں کو ممبئی کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طور پر 13 جون تک پولیس حراست میں بھیجا گیا۔ بعد ازاں، عدالت نے ان کی حراست 16 جون 2025 تک بڑھا دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *