امبانی خاندان کی سکیورٹی کے خلاف دائر درخواست سپریم کورٹ سے مسترد، غیر ضروری عرضی پر وارننگ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے امبانی خاندان کو دی گئی زیڈ پلس (Z+) سکیورٹی کے خلاف دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو سخت تنبیہ کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ خطرے کی نوعیت اور اس کی بنیاد پر سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کا اختیار ہے اور اس میں عدالت کو مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

جسٹس پرشانت کمار مشرا اور جسٹس منموہن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست گزار وکاس سہاء پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پچھلے عدالتی فیصلوں کے باوجود دوبارہ عرضی داخل کی، حالانکہ پہلے ہی کہا جا چکا ہے کہ انہیں ایسا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں۔ عدالت نے اس درخواست کو بے بنیاد اور پریشان کن قرار دے کر خارج کر دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *