آیت اللہ خامنہ ای کا واضح پیغام، ایران ایسا جواب دے گا کہ اسرائیل اپنی جارحیت پر پچھتائے گا

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا جواب انتہائی سخت اور تباہ کن ہوگا۔ جنرل اسٹاف کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی ہدایت کے مطابق ایران اسرائیل کو ایسی سزا دے گا کہ وہ اپنی جارحیت پر نادم ہوگا۔

یہ بیان ان حملوں کے بعد سامنے آیا ہے جو جمعہ کی رات اسرائیلی فضائیہ نے ایرانی دارالحکومت تہران اور دیگر شہروں پر کیے۔ ان حملوں میں کئی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ ریاستی میڈیا اور عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں کی لاشیں دیکھی گئیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *