ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا، “یہ حادثہ نہایت ہی خوفناک ہے۔ ہم نے طیارے کو دیکھا، وہ بالکل ٹھیک پرواز کر رہا تھا لیکن شاید انجنوں کی طاقت ختم ہو گئی تھی۔ یہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے، فضائی تاریخ میں بدترین حادثوں میں شمار ہوگا۔ میں نے ہندوستانی حکام سے کہا ہے کہ اگر کسی بھی طرح کی مدد درکار ہو تو ہم فوری طور پر وہاں موجود ہوں گے۔‘‘
واضح رہے کہ یہ حادثہ ایئر انڈیا کی پرواز اےآئی-171 کو پیش آیا، جو بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارہ تھا۔ یہ طیارہ احمد آباد ہوائی اڈے سے لندن کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن پرواز کے کچھ ہی لمحے بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارے میں عملے سمیت 242 افراد سوار تھے۔
