مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کے فضائی حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی سمیت کئی اعلی فوجی افسران اور جوہری سائنسدان شہید ہوگئے ہیں۔
شہید ہونے والوں میں میجر جنرل حسین سلامی کے علاوہ خاتم الانبیاء ہیڈوکوارٹر کے سربراہ میجر جنرل غلام علی رشید، ڈاکٹر طہرانچی اور ڈاکٹر فریدون عباسی شام ہیں۔
سردار رشید صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے
جنرل غلامعلی رشید، جو کہ قرارگاہ مرکزی خاتم الانبیاء (ص) کے کمانڈر تھے، چند گھنٹے قبل سپاہ پاسداران کے جنرل اسٹاف کے ہیڈکوارٹر پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے۔

صہیونی حکومت کا حملہ، جنرل سلامی شہید
صہیونی حکومت نے ایران کے مختلف علاقوں میں فوجی اور جوہری مراکز پر فضائی حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی حکومت کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی شہید ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب صہیونی فوجی ترجمان نے ایران کے مختلف مقامات پر فوجی اور ایٹمی مراکز کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
فرحزادی اسٹریٹ، تہران پر صیہونی حملے کا رپورٹ
تہران کے فرحزادی اسٹریٹ سے پہلی میدانی رپورٹ موصول ہوئی ہے، جو ان علاقوں میں شامل ہے جنہیں صیہونی حکومت کے حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
امام خمینی ایئرپورٹ کی پروازیں معطل
امام خمینی ایئرپورٹ سے تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔
