پولیس کے مطابق راجہ کی موت دوپہر تقریباً ایک سے ڈیڑھ بجے کے درمیان ہوئی، جبکہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے 2 بج کر 15 منٹ پر ایک پوسٹ کی گئی۔ شک ہے کہ یہ پوسٹ سونم نے راجہ کے فون سے کی اور پھر فون کو راجہ کے ساتھ کھائی میں پھینک دیا۔ اس عمل نے سونم کی نیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
فی الحال سونم رگھونشی سمیت پانچ ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں۔ ان تمام کے درمیان تعلقات اور بات چیت کی نوعیت کو لے کر تفتیش جاری ہے۔ پولیس کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) سونم سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے اور 13 اہم سوالات کی بنیاد پر اس کی نیت، سازش اور کردار کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہے۔
