رپورٹ کے مطابق، یہ فیصلہ نہ صرف بجلی کی بچت بلکہ ماحولیاتی توازن قائم رکھنے کی کوششوں کا بھی حصہ ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ زیادہ ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے کئی گھرانوں اور دفاتر میں اے سی کو 16 یا 18 ڈگری پر چلایا جاتا ہے، جس سے بجلی کی زیادہ کھپت ہوتی ہے اور کاربن فٹ پرنٹ میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس اقدام کا مقصد 2047 تک توانائی کے مؤثر استعمال کے ویژن کو حقیقت میں بدلنا ہے، تاکہ ملک میں پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، یہ فیصلہ عالمی معیار سے ہم آہنگ بھی ہے، جہاں مختلف ممالک میں اے سی چلانے کے لیے مخصوص درجہ حرارت مقرر کیے گئے ہیں۔
