وقود سے ملاقات کے بعد کیا وزیراعظم اب تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے؟ جے رام رمیش کا سوال

جے رام رمیش نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وزیراعظم مودی ان سات پارلیمانی وفود سے ملاقات کر چکے ہیں، جنہیں 32 ممالک میں بھیجا گیا تھا تاکہ وہ آپریشن سندور کے بعد عالمی سطح پر ہندوستان کا موقف واضح کریں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اب کیا وزیراعظم ان معاملات پر ایک آل پارٹی میٹنگ بلائیں گے تاکہ چین، پاکستان اور سٹریٹیجک انکشافات پر اعتماد سازی ہو سکے؟

واضح رہے کہ پہلگام میں 22 اپریل کو ایک خوفناک دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے آپریشن ’سندور‘ شروع کیا تھا۔ اس کے بعد مختلف ممالک کو بھیجے گئے وفود نے وہاں کے رہنماؤں کو ہندوستانی موقف سے آگاہ کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *