بے روزگاری کے خلاف کانگریس کا محاذ، 12 جون کو بہار کے تمام 38 اضلاع میں مظاہرہ

انہوں نے الزام لگایا کہ نتیش کمار کی قیادت والی حکومت نوجوانوں کے مستقبل اور خوابوں کو کچلنے پر تلی ہوئی ہے۔ راجیش رام نے کہا، ’’بہار حکومت نہ تو مستقل ملازمت دے پا رہی ہے اور نہ ہی محفوظ روزگار یا عوامی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔ اب اسے عوامی غصے کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘

انہوں نے ریاست اور مرکز کی ڈبل انجن حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’بہار میں پانچ لاکھ سے زائد سرکاری اسامیاں خالی ہیں، لیکن کوئی باقاعدہ بھرتی نہیں ہو رہی۔ لاکھوں پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں لیے بے روزگار بیٹھے ہیں۔ جب بھرتی ہی نہیں ہو رہی تو روزگار رجسٹریشن کا کیا فائدہ؟‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *