راجہ رگھوونشی قتل کیس: سونم اور دیگر چار ملزمان کو آج شیلانگ کورٹ میں کیا جائے گا پیش

پولیس کا کہنا ہے کہ ان سب کی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ قتل کی سازش اور اس کے تمام پہلوؤں کو بے نقاب کیا جا سکے۔ ملزمان کو کل رات اندور سے دہلی، پھر دہلی سے گواہاٹی لایا گیا، جہاں سے پولیس کی 12 رکنی خصوصی ٹیم نے انہیں سخت سیکورٹی میں شیلانگ لے جانے کی تیاری کی۔

قتل کے بعد سونم کو پہلے لاپتہ بتایا جا رہا تھا لیکن تفتیش میں انکشاف ہوا کہ وہ 25 سے 27 مئی تک اندور کے دیواس ناکہ علاقے میں ایک فلیٹ میں چھپی رہی، جس کے بعد وہ فرار ہو گئی۔ بعد میں وہ اتر پردیش کے غازی پور ضلع پہنچی، جہاں اس نے نندگنج تھانے میں خودسپردگی کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *