’ آج ہندوستان میں کچھ اعلیٰ عہدوں پر وراجمان ہیں محروم طبقے کے لوگ، یہ بابا صاحب کی دَین ہے‘: چیف جسٹس گوائی

گوائی نے آگے کہا، ’’میں 1960 میں پیدا ہوا، جب ڈاکٹر امبیڈکر ہمیں چھوڑ کر جا چکے تھے۔ لیکن میں ہندوستان کا شہری بن کر پیدا ہوا، نہ کہ ایک اچھوت بن کر۔ بچپن سے ہی گھر میں ان کی بہادری، عقلمندی اور برابری کی جدوجہد کی کہانیاں سنتا آیا ہوں۔ یہ باتیں میرے خیالات اور (زندگی) مقصد کا حصہ بن گئیں۔‘‘

گوائی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کا خواب تھا کہ سماج میں ہر شہری کو آئین سے پورا تحفظ اور حق ملے۔ یہ خواب آج عدلیہ، مقننہ اور حکومت کے کاموں کے ذریعہ رفتہ رفتہ تعبیر ہو رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *