حج 2025: حجاج کرام عرفات میں شام 4 بجے تک اپنے خیموں میں رہیں، وزارت حج نے گرمی کے پیش نظر کی تاکید

اسی تسلسل میں سعودی وزارتِ صحت نے بھی حجاج کو سورج کی شعاعوں سے بچاؤ کے لیے مسلسل چھتریوں کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا ہے، خاص طور پر چونکہ اس برس حج کا موسم مکہ مکرمہ میں شدید گرمی کے ساتھ آیا ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ سورج کی تپش سے بچنے اور گرمی کے باعث لاحق ہونے والی ممکنہ طبی پیچیدگیوں سے بچاؤ کے لیے حجاج کرام دورانِ مناسک ہر ممکن احتیاط کریں۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *