جھارکھنڈ میں گِگ ورکرز کے لیے فلاحی قانون لانے کی تیاری، کابینہ نے مسودۂ قانون کو دی منظوری

بل کے مطابق، گگ ورکرز کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک خود مختار ’جھارکھنڈ پلیٹ فارم بیسڈ گیگ ورکرز ویلفیئر بورڈ‘ قائم کیا جائے گا، جو ان کی شکایات اور فلاحی معاملات کو دیکھے گا۔ اس قانون کا مقصد غیر رسمی شعبے میں کام کرنے والے افراد کو منظم فریم ورک کے تحت لانا ہے تاکہ ان کے ساتھ استحصال نہ ہو اور انہیں بھی دیگر ورک فورس کی طرح مساوی حقوق حاصل ہوں۔

کابینہ کی اس میٹنگ میں کل 12 تجاویز کو منظوری دی گئیں۔ ان میں سے ایک اہم فیصلہ پاکُڑ-بڑہڑوا مین روڈ سے لے کر مغربی بنگال سرحد تک جانے والی سڑک کی توسیع، مرمت اور ازسرنو تعمیر کے لیے 40 کروڑ 39 لاکھ سے زیادہ روپے کی منظوری شامل ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *