بنگلورو سانحہ پر راہل اور کھڑگے کا اظہار افسوس، کرناٹک حکومت سے فوری اور مؤثر راحت رسانی کی اپیل

بنگلورو: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے بنگلورو میں چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر پیش آنے والے افسوسناک سانحے پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، جہاں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کی آئی پی ایل 2025 کی فتح کے جشن کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہو گئے۔

راہل گاندھی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں لکھا، “بنگلورو کے چنناسوامی اسٹیڈیم کے قریب آر سی بی کی آئی پی ایل جیت کے جشن کے دوران ہونے والی المناک بھگدڑ دل دہلا دینے والی ہے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *