[]
نئی دہلی: ملک بھر میں حیدرآبادی فاسٹ بالر محمد سراج کی ستائش کی جا رہی ہے۔ ایشیا کپ 2003 کے فائنل میچ میں سراج کے حیران کن مظاہرے کے بعد یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ میچ ہندوستان اور سری لنکا کی ٹیم کے درمیان نہیں بلکہ سراج اور سری لنکا کی ٹیم کے درمیان ہوا۔
بولیٹ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہوئے سراج نے سری لنکا کی ٹیم کو ڈھیر کر دیا، کہا جا رہا ہے کہ اس حیدرآبادی ایکسپریس کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے 50 اوورک کا میچ صرف 20 اوورس میں سمٹ کر رہ گیا۔ سراج کی سنسنی خیز باولنگ کے تعلق سے ہر گوشے سے ستائش کی جا رہی ہے۔
سراج نے ایک ہی اور میں چار وکٹس لیتے ہوئے پہلے ہندوستانی بالر کے طور پر بھی تاریخ رقم کی ہے۔ واضح رہے کہ محمد سراج کو ان کے ساتھی کھلاڑی پیار سے میاں بھائی کہتے ہیں۔