مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غاصب صیہونی رژیم کے وزیراعظم نیتن یاہو سے کرپشن کے مقدمات میں پوچھ گچھ شروع کی گئی ہے۔
اس عدالتی ٹرائل میں، پبلک پراسیکیوٹر کے نمائندے نیتن یاہو سے “بیزاک والا” کمپنی کے حوالے سے “کیس 4000” کے نام سے مشہور مالی بدعنوانی کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
بیزاک 4000 کیس میں نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے Bezek ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر شاول ایلووچ سے مالی مدد لی اور اس کے بدلے میں اسے دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
ریاستی تعاون کے بدلے، کمپنی نے والا ویب سائٹ پر نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ کی حمایت میں مثبت خبروں کی کوریج دی ہے، جو کہ ایلووچ کی ملکیت میں ایک بہت ہی بااثر نیوز ویب سائٹ ہے۔
دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کے علاوہ نیتن یاہو پر اس معاملے میں رشوت دینے کا بھی الزام ہے۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو عدالتی مواخذے سے بچنے کے لئے غزہ پر جنگ مسلط کئے ہوئے ہیں۔
