مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

[]

حیدرآباد: جاریہ سال کے اواخرمیں ہونے والے تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی الیکشن کمیشن کی 17 رکنی ٹیم جلد ہی حیدرآباد کا دورہ کرے گی۔

آئندہ مہینے کی 3 تا 5 تاریخ تک انتظامات کا وسیع پیمانے پر جائزہ لیا جائے گا۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے تفصیلات ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کوروانہ کی ہے۔ 3

 اکتوبر کی صبح یہ وفدریاستی انتخابی عہدیداروں سے ملاقات کرے گا، دوپہر کو مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ اور شام کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی جائے گی۔

4اکتوبرکوضلعی انتخابی عہدیداروں جیسے کلکٹرس، ایس پیز اور پولیس کمشنرس کا ضلع وار ی طورپرجائزہ لیا جائے گا۔

5 اکتوبر کو رائے دہی کے لئے بیداری کے لئے لگائی جانے والے نمائش کا مشاہدہ کیاجائے گا۔ ریاستی سطح پر اہم شخصیات سے بات چیت کی جاتی ہے۔بعد ازاں دورہ کنندہ وفد چیف سکریٹری اور ڈی جی پی سے ملاقات کرے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *