مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یورپی سروے مرکز YouGov کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کی غزہ کی پٹی میں مسلسل نسل کشی کے باعث یورپ میں اس رژیم کے لیے عوامی حمایت اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اس سروے کے نتائج کے مطابق 6 یورپی ممالک سے سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 12 فیصد سے بھی کم افراد صیہونی حکومت کے بارے میں مثبت سوچ رکھتے ہیں جب کہ 63 سے 70 فیصد شہریوں کے صیہونی حکومت کے بارے میں منفی خیالات ہیں۔
اس سروے کے نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جرمنی میں صیہونی حکومت سے عوامی نفرت کی شرح 44 فیصد، فرانس میں 48 اور ڈنمارک میں 54 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اٹلی میں صیہونی حکومت سے عوامی نفرت کی شرح 52 فیصد جب کہ اسپین میں 55 تک پہنچ گئی ہے، جس میں 2021 کے بعد اضافہ ہوا ہے۔
برطانیہ میں بھی اسرائیل سے عوامی نفرت کی شرح بلند ترین سطح یعنی 46 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ اعدادو شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ صیہونی رژیم کے بارے میں یورپی شہریوں کی نفرت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
یورپی عوام نے اس سوال کے جواب میں فیصلہ کن جوابات دیے کہ کیا صیہونی حکومت کا غزہ میں اپنی افواج بھیجنا درست ہے؟
اس سوال کے جواب میں اٹلی میں، صرف 6 فیصد نے اس سوال کا جواب ہاں میں دیا۔
یہ تعداد فرانس میں 16% اور برطانیہ میں 12% تھی۔ یورپیوں نے ایک اور سوال کے جواب میں اس مسئلے سے اتفاق کیا کہ صیہونی حکومت نے غزہ کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
اس بات سے اتفاق کرنے والوں کی تعداد جرمنی میں 40%، برطانیہ میں 38% اور اٹلی میں 29% تھی۔
