جھارکھنڈ کے جنگل سے 2.5 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد، نکسل مخالف آپریشن جاری

اطلاعات کے مطابق، ماؤ نوازوں نے اس وقت حملہ کیا جب دھماکہ خیز مواد سے بھری وین پتھّر کی کان کی جانب جا رہی تھی۔ تقریباً 200 پیکٹ لوٹے گئے، جن میں سے کچھ کو نکسلوں نے جھارکھنڈ کے سرحدی علاقے سارنڈا جنگل میں چھپا دیا۔ اس کے بعد پولیس فورسز نے متعدد مراحل میں تلاشی مہم چلائی، جس کے نتیجے میں 30 مئی کو بھی 150 کلو دھماکا خیز مواد تری لپوشی علاقے سے برآمد ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نکسلوں نے ایک بڑا ذخیرہ زمین کے نیچے چھپا رکھا تھا، جسے اب برآمد کر لیا گیا ہے۔ تاہم، اب بھی تقریباً دو ٹن دھماکہ خیز مواد نکسلوں کے قبضے میں موجود ہے، جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *