امریکی خط کا جواب تیار کیا جارہا ہے، عراقچی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے عمان کے ذریعے تہران کو موصول ہونے والے حالیہ خط کا جواب تیار کیا جارہا ہے۔

صدر مسعود پزشکیان کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ نے خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں اور امریکہ کی جانب سے بھیجے گئے خط کے بارے میں بریفنگ دی۔ 
انہوں نے کہا کہ یہ پیغام عمان کے ذریعے موصول ہوا ہے اور اس کا جواب فی الوقت تیاری کے مراحل میں ہے۔

یاد رہے کہ عمان ماضی میں بھی ایران اور مغربی ممالک کے درمیان سفارتی پیغامات کی ترسیل میں ثالثی کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *