سی ڈی ایس کے سنگاپور انٹرویو پر تنازعہ، جے رام رمیش کا حکومت پر معلومات چھپانے کا الزام

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور رکنِ پارلیمان جے رام رمیش نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان کے سنگاپور میں دیے گئے انٹرویو پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو باتیں جنرل چوہان نے سنگاپور میں کہیں، وہ دراصل وزیرِ دفاع کو کل جماعتی اجلاسوں میں کرنی چاہیے تھیں اور ان پر باقاعدہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جانا چاہیے تھا۔

جے رام رمیش نے کہا کہ، ’’جو معلومات جنرل چوہان نے فراہم کیں، وہ نہایت اہم اور سنجیدہ نوعیت کی ہیں۔ ان کا تعلق صرف فوجی حکمتِ عملی سے نہیں بلکہ خارجہ پالیسی، معاشی اور سفارتی حکمتِ عملی سے بھی ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ ہمیں یہ سب سنگاپور سے معلوم ہوا۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *