لکھنؤ: مؤ کی ایم پی/ایم ایل اے عدالت نے ایس بی ایس پی کے رکن اسمبلی عباس انصاری کو 2022 کے نفرت انگیز تقریر کیس میں دو سال قید اور دو ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد ان کی اسمبلی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے، کیونکہ دو سال یا اس سے زیادہ کی سزا کی صورت میں رکن اسمبلی کی رکنیت ختم کی جا سکتی ہے۔
یہ فیصلہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر کے پی سنگھ کی عدالت نے سنایا، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عباس انصاری کو سخت پہرے میں عدالت لایا گیا۔ ان کے ساتھ ان کے بھائی منصور انصاری کو بھی چھ مہینے قید اور ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ دونوں معروف گینگسٹر و سیاستدان مختار انصاری (مرحوم) کے بیٹے اور بھتیجے ہیں۔
