سندور کو سیاسی ہتھیار نہ بنائیں، فوجی آپریشن پر سیاست کرنا شرمناک ہے: سنجے راؤت

ان کا کہنا تھا کہ کہیں سندور یاترا نکالی جا رہی ہے، تو کہیں ’آپریشن بنگال‘ کی باتیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس کا سخت جواب دیا ہے۔ راؤت کے مطابق اگر انتخابی یاترا نکالنی ہے تو ضرور نکالیں لیکن فوجی کارروائی کو عوامی جذبات سے جوڑ کر سیاسی مفاد حاصل کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

راؤت نے سندور کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا، ’’سندور بہت مقدس ہوتا ہے، جسے شوہر اپنی بیوی کی مانگ میں بھرتا ہے۔ آپ لوگ اسے ایک انتخابی ہتھیار بنا رہے ہیں۔ آپ کے کارکن خواتین کے بیچ سندور بانٹ رہے ہیں۔ یہ سندور کی توہین ہے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *